دہلی یونیورسٹی کا ریکارڈ جانچنے کی اجازت
نئی دہلی: سنٹرل فار انفارمیشن نے دہلی یونیورسٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کے متعلق پیدا شدہ تنازعہ کے تناظر میں اپنے ریکارڈ کے جانچ کی اجازت دیدے۔
سال1978ء میں بی ایڈ ڈگری کی تعلیم میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء کے متعلق ریکارڈ کی جانچ کرنیوالوں کے سامنے پیش کیاجائے ۔
اسی سال وزیراعظم نریند رمودی نے بھی بی اے کامیاب تھا۔
سنٹر ل فار انفارمیشن نے یونیورسٹی کے سنٹرل پبلک انفارمیشن افیسر کے اس استدلال کو مسترد کردیا کہ یہ معاملہ کسی تیسرے فریق کی ذاتی معلومات سے متعلق ہے لہذا اس میں کوئی میرٹ کی بات ہے نہ اس میں کوئی قانونی عنصر پایاجاتا ہے ۔
کمیشن نے یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ 1978ء کے بی اے پاس طلبہ کے تمام نتائج پیش کریں۔