وزیر اعظم مودی کی ریالی کے دوران کرسیاں خالی۔ ویڈیو

احمد آباد۔ جیسے جیسے گجرات میں پہلے مرحلے کی رائے دہی کا وقت قریب آتا جارہا ہے سیاسی پارٹیاں اپنے کامیابی درج کرنے کے لئے پوری طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔ایک طرف کانگریس اپنی ریالیو ں میں ہجوم اکٹھاکرنے میں کامیاب ہورہی ہے تودوسری جانب وزیر اعظم مودی کی ریالیوں میں کرسیاں خالی دیکھائی دے رہی ہیں۔

بی جے پی جو ریاست میں پچھلے 22سالوں سے اقتدار میں ہے اپنے جلسوں اور جلوسوں میں عوام کو اکٹھاکرنے کی جدوجہد کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔

اے بی پی نیوز کے ایک سینئر جرنلسٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے عوامی جلسہ کو کور کرنے کے لئے وہاں پر پہنچے تھے وہ بڑی تعدا د میں خالی کرسیوں دیکھا رہے ہیں۔

جب گجرات کے بھروچ ضلع میں جب وزیراعظم نریندر مودی تقریر کررہے تھے اس وقت کرچاروں طرف کرسیاں خالی دیکھائی دے رہی ہیں۔ یہاں تک کہ تقریر کے دوران ہی لوگ جلسہ گاہ سے جاتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہیں ہیں