نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں اضافہ کے لئے ہندوستان نے اسرائیل سے گھات لگاکر حملہ کرنے والے کتوں کی مدد حاصل کی ہے۔ٹیلی گراف انڈیا نے ہفتہ کے روز اس بات کی خبر دی ہے کہ دیگر اہم شخصیتوں کی سکیورٹی میں بھی اس کو شامل کیاجائے گا۔
اگلے ایک سال میں یروشلم سے درجنوں تربیت یافتہ’’ حملہ کرنے والے کتے‘ بمب کا سونگھ کا پتہ لگانے اور گھات لگاکر حملہ کرنے والے کتوں‘‘ کو یروشلم سے درآمد کیاجائے گا۔د ی ٹیلی گراف نے سکیورٹی تنصیبات کے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ’’ مذکورہ کتوں کو ایس پی جی میں شامل کیاجائے گا‘جوتمام حفاظتی امور میں ماہر بتائے جارہے ہیں‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی کا حصہ رہے مذکورہ کتوں کو ’’ بڑھتے الرٹ کے پیش نظر وزیراعظم کی سیکورٹی میں اضافہ کے لئے شامل کیاجارہا ہے۔ مذکورہ کتے لابراڈورس‘ جرمن شیپرڈ‘ بلجن ملینوس نسل ہے جو کمیاب بھی ہے۔ جو جوابی کاروائی میں بھی کافی ماہر ہیں۔افیسر نے کہاکہ کتے کا خرچ کاانکشاف نہیں ہوا ہے تاہم مقامی اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی کتے تربیت کے لئے دس ہزار ڈالر کا خرچ ہوتا ہے۔