ڈسمبر 7کے روز ائیر کو معطل کردیاگیا تھا‘ اس وقت گجرات الیکشن کے پہلے مرحلے کی رائے دہی کے وقت قریب تک‘ اسی دوران منی شنکر ائیر نے وزیر اعظم مودی کو’’ نیچ قسم کا آدمی‘‘ قراردیاتھا۔
نئی دہلی۔صدر کانگریس راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز منی شنکر ائیر کی پارٹی ابتدائی رکنیت سے معطلی کو اٹھ ماہ بعد برخواست کردیا ہے‘ ائیر کے خلاف یہ کاروائی وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق نازیبا الفاظ کے استعمال کی وجہہ سے کی گئی تھی۔
اے ائی سی سی جنرل سکریٹری ( تنظیمی) اشوک گیہلوٹ نے کہاکہ اے ائی سی سی کی سنٹرل ڈسپلنری کمیٹی کے سفارشات کو کانگریس صدر نے منظوردیدی ہے۔
ڈسمبر 7کے روز ائیر کو معطل کردیاگیا تھا‘ اس وقت گجرات الیکشن کے پہلے مرحلے کی رائے دہی کے وقت قریب تک‘ اسی دوران منی شنکر ائیر نے وزیر اعظم مودی کو’’ نیچ قسم کا آدمی‘‘ قراردیاتھا۔
مودی کے خلاف ائیر کے بازیبا الفاظ کا استعمال کانگریس کے لئے مہنگا پڑا اور اس تبصرے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے سے جوڑ کر کانگریس کو ملامت کا نشانہ بنایاگیاتھا۔
راہول نے پہلے انہیں ٹوئٹر کے ذریعہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے معافی مانگا کو کہا ‘ پھر کچھ گھنٹوں بعد انہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے برطرف کردیاگیا تھا۔
اے کے انتھونی کی زیر قیادت ڈسپلنری ایکشن کمیٹی نے پھر انہیں شوکاس نوٹس جاری کی تھی۔
گیہلوٹ جو اسوقت گجرات کے انچارج تھے نے گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد اس بات کو قبول کیاتھا کہ کچھ لیڈر بشمول ائیر کے دئے گئے بیانات نے وزیراعظم مودی کو کانگریس کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل سے لوگوں کی توجہہ ہٹانے کا فائدہ مل گیاجس کا انہیں بڑا فائدہ بھی ہوا ہے