وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن۔ مختار عباس نقوی

مرکزی حکومت میں محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیراسمبلی میں پاکستان زندہ آبد کے نعرے لگانے والوں کواب عوام ہی سبق سیکھائے گی۔

عالمی شہریت یافتہ درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہاکہ بی جے پی ترقی کو یقین میں بدل کر کام کررہی ہے۔

حج سبسڈی ختم کیے جانے کے معاملے پر انہو ں نے کہاکہ اس سے مسلم عوام پر لگا ا سبسڈی کا بدنما داغ ختم ہوا ہے او راب حکومت نے حاجیو ں کو کسی بھی ائیر لائنس سے جانے کی سہولت فراہم کرادی ہے۔

اس سے حاجیوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہو ں نے آگے کہاکہ ان کی حکومت نے اترپردیش میں گوشت کے غیر قانونی فروخت پر روک اس لیے لگائی ہے کہ لوگو ں کواچھا اور بہتر سے بہتر گوشت مہیاکرایا جاسکے۔

اس سے پہلے مسلم عوام بغیر پرکھا ہوا گوشت کھاکر بیماریوں سے دوچار ہوئے تھے۔ ان لائسنس شدہ دوکانوں سے گوشت کی خریدی کی جارہی ہے۔

اسی دوران انہوں نے کہاکہ ہم سب کوحضرت علیؓ کی راہ پر چلنا ہوگا ‘ تبھی امن وامان اورترقی ممکن ہے۔

انہو ں نے درگاہ عالیہ پر چالیس لاکھ کی مالیت سے بنائے جارہے پچیس سیٹوں والے بیت الخلاء کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر درگاہ کے متولی سید وصال مہدی‘ افروز نقوی‘ ضیا عباس زیدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔