وزیراعظم کی جانب سے نقوی نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی ۔

اجمیر:درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک چادر پیش کی گئی جنھوں نے کہاکہ صوفی او سنتوں نے جو خدمات انسانیت کے لئے کئے ہیں وہ آج بھی نسلوں کے مثل راہ بنے ہوئے ہیں۔

یونین منسٹر آف اسٹیٹ برائے اقلیتی امور مختا ر عباس نقوی نے وزیراعظم نریند رمودی کی جانب سے چادر پیش کی اور ان کا پیغام بھی پڑھ کر سنایاجس میں مودی نے بارگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے زائرین کو مبارکباد پیش کی جو 805ویں سالانہ عرس کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے یہاں پہنچے ہوئے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ ’’خواجہ معین الدین چشتیؒ ہندوستان میں روحانی روایت کاکی ایک عظیم مثال ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کے لئے غریب نواز کے خدمات آج بھی نسلوں کو متاثر کرنے کے لئے جاری ہیں۔

چشتی چھٹی صدی کے عظیم صوفی جنھیں غریب نواز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ ہمارا ملک سماجی اور فرقہ وارانہ ہم اہنگی کی ساری دنیا کے لئے مثال بنا ہوا اور ’ غریب نواز‘ کی زندگی ہمیں متحد رہنے کی تعلیم دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ یہ اتحاد ہی جو ایسے طاقتوں کو شکست فاش کرتا ہے جو سماج میں تقسیم کاماحول پیداکرتے ہیں‘‘۔