نئی دہلی 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کا ’’کِل انڈیا پروگرام‘‘ شائع کیا ہے جس میں جن نکات کو اُجاگر کیا گیا ہے اُن میں (1) ایچ اے ایل سے 30 ہزار کروڑ روپئے کا سرقہ اور اِسے غیر ماہر شخص کے حوالے کردینا جسے طیارے کی تعمیر کا کوئی تجربہ نہیںہے۔ (2) لاکھوں ماہرین فن نوجوان گزشتہ 20 سال میں بے روزگار ہوگئے اور ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح گزشتہ تین سال میں بلند ترین ہوگئی، شامل ہیں۔