نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال کے پی اولی آج ہندوستان کے چھ دورہ پر یہاں پہنچے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی 77 رکنی وفد بھی شامل ہے۔ اس دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دور کرنے والے دورہ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ پانچ ماہ قبل وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد اولی کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران اولی اپنی اہلیہ رادھیکا شاکیا، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کمل تھاپا، وزیر مالیات بشنوپوڈیال، وزیر توانائی نوپ بہادر رایا ماجی اور وزیرداخلہ شکتی بنیت کے ہمراہ ہوں گے۔