وزیراعظم نریند رمودی ضروری باتوں کاجواب نہیں دیتے ۔ ویڈیو

سوشیل میڈیا کی مائیکر و بلاگنگ ویب سائیڈ ٹوئٹر کے اس ویڈیو میں بی جے پی پانڈیچری کی ایک لیڈر وزیراعظم نریندر مودی سے بے روزگاری اور متواسط طبقے کو درپیش مسائل کے متعلق سوال کررہے ہیں۔

دراصل بوتھ سطح کے بی جے پی کارکنان سے راست بات چیت کے ضمن میں بی جے پی کی جانب سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے تحت وزیراعظم نریندر مودی پانڈیچری کے ویلور میں بی جے پی کارکنوں سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات کررہے تھے۔

اسی دوران پانڈیچری ویلو ر کے ایک بی جے پی لیڈر نے وزیراعظم نریند ر مودی سے سوال میں پوچھا کہ ’’ میڈل کلاس ( متواسط طبقہ) کے لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ مرکز کی مودی حکومت صرف ٹیکس وصولی میں لگے ہوئی ہے ‘ جبکہ وکاس کے نام پر وہ اقتدار میں ائی تھی ‘ اس باری میںآپ کچھ کہیں‘‘ ۔

توقع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ہی پارٹی کے اس لیڈر کا کوئی جواب نہیں دیا بلکہ انہیں یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے ہیں’’ چلئے سمیت جی آپ ویاپاری( کاروباری) ہیں ‘ اس لئے ویاپاری لوگوں کی بات کریں گے‘‘ ۔

وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق اپوزیشن جماعتوں میںیہ بات عام ہے کہ وہ کبھی بھی مسائل کے متعلق کئے گئے سوال کا جواب نہیں دیتے ۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کا بات اپوزیشن جماعتوں کے یہ الزام درست دیکھائی دیتے ہیں۔

آپ بھی اس ویڈیوکا ضرور مشاہدہ کریں۔

https://twitter.com/KPadmaRani1/status/1077464766396825602