نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر آج تلنگانہ ، آندھراپردیش او رکرناٹک کی عوام کو اگادی کی مبارکباد پیش کی ۔نریندر مودی نے ٹوئٹر مزید کہا کہ میں اس مبارک موقع پر دعا کرتا ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے اور سب کی صحتیاب رہے ۔ اگادی کے موقع پر حیدرآباد میں ہندو لوگ اپنے گھروں میں آم کے پتوں اور پھولوں سے سجاتے ہیں ۔ حیدرآباد میں مندر کے ایک پنڈت نے کہا کہ تلگو جنتری کے مطابق آج تلگو سال کا پہلا دن ہے ۔
اس موقع پر ہندو لوگ مندر جاتے ہیں او راگادی کی خصوصی پوجا کرتے ہیں ۔ ایک بھکت شویتا کنال نے بتایا کہ اگادی کے موقع تلگو عوام ہرسال بالاجی بھگوان کے درشن کرتے ہیں ۔