شولا پور۔شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پیر کے روزاپنے سینئر ساتھی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کے لئے رافائیل کے پیش منظر میں کانگریس کی جانب سے استعمال کئے جانے والے نعرے ’’ چوکی دار چورہے‘‘ کا استعمال کیا۔کانگریس صدر راہول گاندھی فرانس کے ساتھ58ہزار کروڑ کے دفاعی معاہدے میں تغلب کارائیوں کا الزام عائد کرتے یوئے مودی پر تنقید کے لئے ’’ چوکی دار چور ہے‘‘ کے نعرے کا استعمال کررہے ہیں۔ تاہم حکومت نے ان تمام الزامات کو مستر د کردیاہے۔
شولاپور ضلع کے مندر شہر میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے اسی واقعہ کو دہراتے ہوئے وہی نعرہ لگایا۔ٹھاکرے نے کہاکہ’’ ریاست کے دوروں میں ایک موقع پر ایک کسان نے مجھے لیموکے جھاڑوں کی کیڑے کشت دوا بتائی۔
اصل میں لیمو کا درخت کیڑے مارنے کی دوا بنانے کے استعمال ہوتا ہے مگر وہ بھی کیڑوں سے متاثر ہورہا ہے‘‘۔
مذکورہ کسان نے مجھے بتایا کہ اپنی زندگی میں اس نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ کوئی لیمو کے درخت کو کیڑے لگے ہیں جس کو مارنے کے لئے یہ دوا استعمال کی جارہی ہے۔
میں نے اس سے کہا اب حالات بدل گئے ہیں۔ حفاظت کرنے والے ہی چور بن گئے ہیں‘‘۔انہو ں نے مراٹھی میں ’’پھیرا ریکاری‘‘ کا استعمال کیا جس کا ہندی معنی’’ چوکیدار‘‘ ہوتا ہے۔
ٹھاکرے جس کی پارٹی بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی او ریاستی حکومتوں میں حصہ دار ہے نے کسی کا نام لئے بغیر یہ کہا‘ مگر ان کا اشارہ واضح تھا۔
ٹھاکرے اور ان کی پارٹی بی جے پی اور اس کی اعلی قیادت جس میں مودی بھی شامل ہیں مختلف موضوعات پر تنقید کرتی آرہی ہیں۔
تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کھلے عام ’’ چوکیدار چور ہے‘‘ کا اپنے ساتھی کے خلاف انہوں نے استعمال کیاہے۔ریالی کے دوران رافائیل معاملے کو متعدد الزامات بھی انہو ں نے برسراقتدار سیاسی جماعت پر عائد کئے