وزیراعظم مودی کا امریکہ میں ہندوستانی برادری کی جانب سے شاندار استقبال

H1Bویزا مسئلہ کو ٹرمپ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ ‘ امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات پروگرام
واشنگٹن ۔ 26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کا آج امریکہ میں مقیم ہندوستانی برادری نے شاندار خیرمقدم کیا ۔ ان کی ہائی سیکورٹی والی ہوٹل کے باہر ان کا انتظار کرنے والے ہندوستانیوں کے ایک گروپ نے ان سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم مودی نے آج امریکی دارالحکومت پہنچنے پر پُرجوش انداز میں استقبال کیا ۔ ہندوستانی برادری کے ارکان نے تالیوں کی گونج میں نعرے بھی لگائے ۔ مودی جس ہوٹل میں ٹہرے ہوئے ہیں ولرڈ انٹرکاؤنٹی نیشنل ہوٹل کے باہر ہندوستانیوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔ مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے یلئے لوگ بے تاب تھے ۔ وزیراعظم اس ہوٹل میں 3دن قیام کریں گے ۔ ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہندوستانی برادری نے اپنی گاڑی سے اتر کر سڑک پر چلتے ہوئے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ہندوستانیوں کے خیرمقدم کا جواب دیا ۔ ہجوم کے سامنے کچھ دیر ٹہرنے کے بعد وہ امریکی اور ہندوستانی سیکورٹی عہدیداروں کے محاصرہ میں ہوٹل کے اندر داخل ہوئے ۔ ہندوستانی برادری کے ارکان نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم مودی کل جب صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تو H1B ویزا مسئلہ کو اٹھائیں گے ۔

دہشت گردی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے ‘ ہوٹل کے باہر مودی کا انتظار کرنے والے ہندوستانیوں میں مریڈرلا میں جو اصل میں حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیویارک میں H1B ویزا پر کام کررہی ہے وہ اور ان کے دوست مودی کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم ہند جب صدر امریکہ سے ملاقات کریں گے تو H1B ویزا کے بارے میں بات چیت کریں گے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ اس بات چیت کا نتیجہ ہندوستانیوں کیلئے مثبت ہوگا ۔ حیدرآباد کی شہری موڈیلا نے یہ سوال کیا کہ مودی ایک طاقتور لیڈر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ H1B ویزا پر کچھ نہ کچھ مثبت پہلو نکالیں گے ۔ آتماس نگھ جو بی جے پی کے بیرونی فرینڈس کی فنڈ اکٹھا کرنے والی کمیٹی کے چیرمین ہیں کہا کہ ہند ۔ امریکہ بات چیت میں دہشت گردی اور سائبر کرائم کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوگی ۔ ٹرمپ کی جانب سے کل رات مودی کی میزبانی کی جائے گی ۔دونوں قائدین ایک ساتھ پانچ گھنٹے گذاریں گے اور مختلف مندوبین سطح کی بات چیت بھی ہوگی ۔ وزیراعظم مودی امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ایپل ‘ مائیکرو سافٹ اور گوگل کے بشمول بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے مل کر ویزا ‘ سرمایہ کاری اور روزگار پیدا کرنے جیسے مسائل پر بات چیت کریں گے ۔سی ای اوز کی گول میز کانفرنس میں توقع ہے کہ ایپل کے سربراہ ٹم کک‘ والمارٹ کے سربراہ ڈوگ میک ملن ‘ گوگل کے سربراہ سندر پچائی اور مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیہ ناڈیلا بھی شرکت کریں گے ۔ مودی کا یہ دورہ ہندوستانی آئی ٹی صنعت کو لاحق تشویش کے درمیان ہورہا ہے ۔