وزیراعظم مودی نے صدر فلسطین محمود عباس سے کہاکہ :ہندوستان کو خود مختار آزاد اور متحدہ فلسطین کی توقع

نئی دہلی:فلسطین کے ساتھ غیرمعمولی تائید کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روزواضح کیا کہ ہندوستان کو امید ہے کہ وہ خود مختار‘ آزاد‘ متحدہ اورقابل عمل فلسطین کاخواہش مند ہے جواسرائیل کے ساتھ پرامن انداز سے رہے گا۔

وزیراعظم نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ’’ ہندوستان کا فلسطین کے ساتھ اٹوٹ تعاون ہے‘‘۔ وزیراعظم مودی جنھوں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کے تناؤ کوختم کرنے کی بھی پہل کی ہے‘ کہاکہ فلسطین مسلئے پردونوں ممالک کے درمیان میں بات چیت کا بھی آغاز کیاتھا تاکہ ایک جامع قرارداد کو منظوری دی جاسکے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اور مودی کے درمیان میں بات چیت کے بعد ہندوستان اور فلسطین نے پانچ معاہدات پر بھی دستخط کی جس میں سے چار ہندوستان کے ہیں۔عباس کے ہندوستان دورے کے پیش نظر ہندوستان نے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ فلسطین میں ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے گا

۔قبل ازیں راشٹرپتی بھون میں صدر فلسطین عباس کو گارڈ آف انر بھی دیاگیا۔ عباس کا یہ دورہ وزیراعظم کے جولائی میں اسرائیل کے مجوزہ پہلے دورے کے اعلان کے پیش نظر ہے۔ مودی ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو اسرائیل اک دورہ کررہے ہیں