اقوام متحدہ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی اور صدر فرانس ایمانیول مائیکرون کو مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین ماحولیاتی اعزاز اُن کے بین الاقوامی شمسی اتحاد اور باہمی تعاون کو ماحولیات کے شعبہ میں فروغ دینے کے لئے عطا کیا گیا ہے۔ مودی اور مائیکرون دنیا کے اُن 6 انتہائی نمایاں ماحولیاتی تبدیلی کے علمبرداروں میں شامل ہیں جنھیں چمپئنس آف دی ارتھ ایوارڈ حاصل ہوچکا ہے۔ جاریہ سال کے انعام یافتگان میں بے باک موجد اور نڈر افراد کا ایک حَسین گلدستہ شامل ہے جو ماحولیات کے مسائل کو دلیرانہ کوششوں کے ذریعہ عاجلانہ بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور وقت کے تقاضوں کی تکمیل کررہے ہیں۔ مودی اور مائیکرون کو مشترکہ طور پر پالیسی قیادت کی وراثت اور بین الاقوامی شمسی اتحاد کی نئی راہیں کھولنے والے نامور افراد سمجھا جاتا ہے۔