ہنمکنڈہ میں حالات حاضرہ پر خصوصی اجلاس
دونوں پروگراموں میں جناب عامر علی خاں کے بشمول دیگر دانشوران، معززین اور قائدین شرکت کریں گے
حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب عامر علی خان شرکت کریں گے۔ بمقام ذکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میں 30 اگسٹ بروز جمعرات شام 6 بجے جلسہ ہوگا جس کی صدارت لائق احمد خان عقیل کریں گے اور مہمان اعزازی امین الحسن، اشفاق احمد شریف ، رکن اسمبلی ویسٹ ڈی ونئے بھاسکر رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ کونڈا سریکھا، کانگریس ضلع صدر این راجندر ریڈی، جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر، نکھل سنگھ اور جناب بختیار بیابانی کے علاوہ دیگر دانشوران شرکت کریں گے۔ قبل ازیں مڈی کونڈا علاقہ سے ایک بڑی موٹر سیکل ریالی نکالی جارہی ہے جو حیدرآباد شاہراہ سے گزرتے ہوئے جلسہ گاہ تک پہنچے گی ۔ بائیک ریالی کا اختتام ہنمکنڈہ چوراہے پر ہوگا۔ اس بائیک ریالی کو کامیاب بنانے مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی جارہی ہے اور جلسہ کو شاندار کامیاب کرنے کیلئے بھی شرکت کریں۔
حیدرآباد۔/29اگسٹ، ( سیاست نیوز) میناریٹی انٹلکچول فورم کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات بمقام ہما نرسنگ ہوم کاپوواڑہ ہنمکنڈہ میں دوپہر2 بجے سے ضلع کے دانشوروں کا حالات حاضرہ پر ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی صدارت ڈاکٹر انیس صدیقی صاحب کرینگے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب عامر علی خاں اور سابق ایڈیشنل ایس پی نلگنڈہ جناب لیاقت علی خان کے علاوہ معزز شخصیات اور دانشوران اس میں شرکت کریں گے۔ موجودہ دور میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ اور مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی اس جلسہ کے اہم عنوانات ہیں اور جلسہ میں دانشور مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے غور و فکر کریں گے اور آنے والے دنوں میں مسلم اپنا کردار ادا کرسکیں جبکہ ہر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہے اور مقصد مکمل ہوجانے کے بعد ان سے منہ پھیر لیتی ہیں۔ اب آنے والے دنوں میں سیاسی جماعتیں پھر مسلمانوں کو گمراہ کرسکتی ہیں لہذا ہمیں چاہیئے کہ حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے سوجھ بوجھ کے ساتھ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔