ورجینیا۔ امریکی ریاست ورجینیا میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد مسلم وزیر عاطف قرنی نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھاا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژاد مسلم وزیر عاطف قرنی کو وزرات تعلیم کا قلمدان سونپا گیا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ نومنتخبہ وزیر نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔
حلف اٹھانے کا ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائرک ہورہا ہے جس میں عاطف قرنی کو اپنے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے امریکی دستور کے تحت حلف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عاطف قرنی سے یہ حلف ریاست ورجینیا کے گورنر الف نورتھم نے لیا۔قرنی کو ریاست میں تعلیمی پالیسی اسکولوں کی معاونت او راعلی تعلیمی اداروں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ عاطف قرنی پہلے امریکی مسلمان ہیں جو ورجینیامیں اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔
اس سے قبل قرنی امریکی بحریہ میں سارجنٹ او رکچھ عرصہ تک وسطی میں ورجینیا میں بیفیل اسکول میں اسپورٹس کے استاد کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
اس موقع پر ریاست ورجینیا کے گورنر الف نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ریاست میں ایساسکریٹری تعلیم چاہئے کو نصاب ‘ تدریسی کلاسز اور اسکولوں کے معاملات کو اچھی طرح سمجھتاہو اور عاطف قرنی کے پاس اعلی تعلیم کے حوالے سے پختہ وژن بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ عاطف قرنی کی پیدائش 1978میں پاکستان کے شہرکراچی میں ہوئی تھی۔ بعدازاں وہ دس سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔