وجئے ملیا کی لندن کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

لندن 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ہائیکورٹ نے وجئے ملیا کی لندن کے قریب واقع جائیدادوں کا معائنہ کرنے اور انھیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہندوستانی بینکوں نے شراب کے بیوپاری وجئے ملیا کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کو واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ وجئے ملیا کو ہندوستان حوالے کرنے سے متعلق کیس جاری ہے۔ دھوکہ دہی او رقومات کے غیر قانونی کیس میں ہندوستان کو مطلوب وجئے ملیا نے 9000 کروڑ کا دھوکہ دیا ہے۔ برطانوی ہائیکورٹ کے ان احکام سے برطانوی ہائیکورٹ انفورسمنٹ آفیسر کو یہ اجازت ملتی ہے کہ وہ 62 سالہ وجئے ملیا کی لندن کے قریب واقع ہرنفورشیئر احاطہ میں داخل ہوجائے۔ اس حکم نامہ نے انفورسمنٹ عہدیداروں کے ایجنٹس کو وجئے ملیا کی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کی راہ ہموار کردی ہے۔