واچ :500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے پس پردہ خفیہ ایجنڈہ کو کجریوال نے کیا بے نقاب

نئی دہلی:دہلی چیف منسٹر ارویندر کجریوال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’’بی جے پی اور اس کے دوستوں کو ایک ہفتہ قبل ہی کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجانے کے متعلق اطلاعات تھیں۔ یہ اقدام مجوزہ یو پی انتخابات کے پیش نظر کیاگیا ہے‘‘

۔کجریوال نے 2000کی نوٹ متعارف کرنے کے پس پردہ محرکات پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کالا دھن او رمعیشت میں سدھار کے بہانہ ہے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا بہت برا اثر عام آدمی پر پڑا ہے۔عآپ سربراہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ سارے ملک میں کمیشن خوروں کا بڑا گروہ کام کررہا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=VO-D667Td2I

کجریوال نے کہاکہ حکومت کے ارادوں میں ہی کھوٹ صاف طور پر دیکھائی دے رہی ہے۔

کجریوال نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں پئے ٹی ایم کا اشتہار کی تصوئیر بھی پوسٹ کی اور کہاکہ مذکورہ کمپنی کو اس کا سب بڑا فائدہ بھی حاصل ہوا ہے۔