نئی دہلی: یو اے ای ملٹر ی سے وابستہ 149ممبران کے فوجی دستے نے جمعرات کے روز ہندوستان کے یوم جمہوریہ پریڈ حصہ لیا‘ جس میں ان کے سربراہ شیخ محمد بن زاہد النہیان بھی شامل تھے ‘ اور اس پریڈ کا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ابوظہبی کے ولعیہد اور یواے ای مصلح دستوں کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں نے مشاہدہ بھی کیا۔
متحدہ عرب امارات راجپتھ پر رنگا رنگ یوم جمہوریہ تقریب میں حصہ لینے پہلا دستہ تھا۔دستے نے صدر جمہوریہ ہند کو روایتی سلامتی بھی پیش کی۔
149-member marching contingent from #UAE led the 68th #RepublicDay parade at Rajpath.
— Press Trust of India (@PTI_News) January 26, 2017
مذکورہ دستے میں یواے ای کے صدراتی گارڈس ‘ ایر فورس ‘ بحریہ فوج‘ زمینی فوج کے علاوہ 35بینڈ ماسٹرس بھی موجودتھے۔
دستے کی قیادت لفٹنٹ کرنل عبود مصابیح ‘ عبود مصابح الغفلی نے کی۔یہ دوسرا موقع ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی بیرونی ملک کی فوج نے پریڈ میں حصہ لیا ہے۔