پورٹ بلیر:جزیرہ انڈومان نیکوبار میں ہندوستان کو واحد آتش فشان جس کی نشاندہی جنوری میں کی گئی ہے۔
سمندری فوج نے اس ویڈیو دیا جس میں مشرقی شمالی پورٹ بلیر سے 140کیلو میٹرفاصلہ پر واقع برین جزیرہ کے آتش فشان سے اٹھتا ہوا دھواں اور بہتا ہوا سرخ لاوا صاف طور پر دیکھائی دے رہا ہے
این ڈی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی بحری فوج کی جانب سے فوٹیج اس لئے ریکارڈ کئے گئے کہ آتش فشان کے متعلق تحقیق کی جاسکے۔مذکورہ ویڈیو رات میں فوٹیج لینے والے آلہ ساتھ ریکارڈ کیاگیا ہے موبائیل کے ذریعہ نہیں لئے گئے جو ویڈیو فوٹیج میں کیمرہ کے پیچھے دیکھائی دے رہا ہے ۔
پچھلی بارایک صدی قبل آتش فشاںیہاں پرپھٹا تھا۔ یہاں پر پہلی بارہ آتش فشان کے پھٹنے کی تاریخ 1787سے قبل کی ہے مگر ایک سوپچاس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر یہاں سے آتش فشاں کے پھٹنے سے لاوا بہاتھا۔سمندر وں پر ریسرچ کرنے والے انسٹیٹوٹ کا ایک بیان ہے جس کے مطابق’’ دن کے اوقات میں بادلوں میں صرف راکھ دیکھائی دے رہی ہے ۔
تاہم جب سورج غروب ہوجاتا ہے تب ٹیم نے محسوس کیا ہے کہ سرخ لاوا فوانٹین کی شکل میں آتش فشاں سے بہہ کر ماحول میں گرمی پید ا کررہا ہے ‘‘