واچ : کالے دھن کے متعلق بابا رام دیو کی بی جے پی لیڈر کے ساتھ چہ میگوئیں۔ پرانا ویڈیو ہوا وائیرل

نئی دہلی:مودی کی کٹر حامی بابا رام دیو کا ایک پرانا ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہا ہے جس میں یوگا گرو کیمرہ میں کالے دھن کے متعلق بی جے پی لیڈر مہنت چندناتھ سے چہ میگوئیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ا س ویڈیو میں چندناتھ کمیرے اور مائیکرفون چلو رہنے سے بے خبر انتخابات میں پیسوں کی منتقلی کو لیکر درپیش مشکلات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دیکھائے دے رہے ہیں۔

’’ پیسہ لے آنے میں بڑی دقعت ہورہی ہے‘‘۔جس بابا رام دیو فور ی طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ’’ یہاں بات کرنا بند کرو‘ بھولے ہو کیا‘‘۔
یوگا گروجو ایک بہت بڑی کاروباری میں تبدیل ہوئے رام دیو جنھوں نے کالے دھن کے خلاف ایک بڑی تحریک چلانے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے بڑی کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کو تاریخی اقدام قراردیا ہے۔