گڑگاؤں:پولیس کے بموجب یہاں پر بادشاہ پور کے ایس بی ائی برانچ میں دو خاتون ملازمین نے دو مصلح ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے منصوبے کو اپنے مداخلت کے ذریعہ ناکام بنادیا ۔
گڑگاؤں پولیس کے پی آر او ‘ اے سی پی منیش سہگال نے کہاکہ پیر کے روز دوپہر1بجے کے قریب دوہتھیار بند ڈاکواسٹیٹ بینک آف انڈیاکی مذکورہ برانچ میں داخل ہوئے اور بینک کو اندر سے مقفل کردیا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں مصلح ڈاکوں نے خاتو ملازمین کو بندوق کے نشانے پر یرغمال کرنے کی کوشش کی تھی مگر دونوں نے مزاہمت کی اور ایک شر پسند کے پاس سے پستول میں چھیننے میں کامیا ب ہوگئے۔
سیہگال نے کہاکہ دونوں خواتین نے اس کے بعد فوری الارم بجایا اور مقامی لوگوں کی مددسے جو الارم کی آواز سن کر بینک میں داخل ہوئے تھے شرپسندوں کو پکڑلیا۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ دونوں مصلح ڈاکوؤں کوپولیس کے حوالے کرنے سے قبل مقامی لوگوں نے دونوں کی خوب پٹائی کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=zmblYZKgrHo
گڑگاؤں پولیس کمشنر سندیب کیر وار نے کہاکہ ’’ ہم یقیناًدونوں خاتون ملازمین کو ان کی بہادری پر انعام سے نوازیں گے اور دونوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے کارناموں دیگر خواتین میں شعور بیداری کے طور پر پیش کریں گے‘تاکہ سرپسند عناصر کے اندر خوف کاماحول پیدا کیاجاسکے۔ ہم دونوں کو بہت جلد انعام سے نوازیں گے‘‘۔