واچ : ’’ لاؤڈ اسپیکر میں اذان‘‘ معاملے میں سونو نگم کوجاوید اختر کی ملی حمایت

ممبئی:مشہور رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے کہاکہ خدا کی عبات اوردعا اچھی بات ہے ‘ مگر اس سے دوسروں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

داد ا صاحب پھالکی ایوارڈس سال2017میں بالی ووڈ کے بہترین شاعر اور اسکرپٹ رائٹر کا ایوارڈ جیتنے والی اختر نے جمعہ کے روز سونو نگم کے لاؤڈ اسپیکرس میں اذان پر امتناع والے تبصرے پر کہاکہ ’’جہاں تک مسجد ہو یا مندر ‘ گرجاگھر ہوپھر گردوارہ اس سے کوئی مسئلہ نہیں‘ مگر دوسروں کو اس سے تکلیف نہیں ہونی چاہئے‘‘۔

اداکار پنکج کپور کو بھی ان کی مایہ ناز اداکاری پر ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ میں شکر گذارہوں کہ میرے کام کوسراہاگیا۔

میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ میرا نام دادا صاحب پھالکی سے منسو ب ہوا ‘ جو سینما کی پہلی شخصیت ہیں جنھیں بابائے سنیما بھی کہاجاتا ہے۔

مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ مجھے ا س عظیم ایوراڈ سے نوازا گیا‘‘۔ان کے علاوہ دیگر فلمی ستاروں اوروشی راؤتولہ‘ ہیما مالینی ‘ انوپ جلوٹا‘ ایشوریہ رائے بچن ‘دیویہ کھوسلہ کمار‘ پھالگونی پاٹھک‘ جوبین نوتالیہ ‘ کیرتی کلہاری‘ جوہی چاؤلہ‘ اوشا ‘ ندکرنی‘ پیوش مشرا‘ رانا دگوبتی‘ شوجیت سیرکاراورسائمہ کھیر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔