ممبئی:سوامی اوم نے ایک اور چونکا دینے والے تبصرہ بالی ووڈ سوپراسٹار اور بگ باس کے میزبان سلمان خان کے متعلق کیا۔ایک ویڈیو میں سوامی اوم سلمان خان کے خلاف سنگین الزامات لگاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کھلے عام یہ دعویٰ کیاکہ سلمان خان کسی جنسی بیماری کے مریض ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی لندن میں شادی ہوئی ہے اور ان کی ایک لڑکی بھی ہے۔
اپنی حد پار کرتے ہوئے ‘ انہوں نے کہاکہ سلمان خان کو ایڈس کا مرض ہے اور اسی وجہہ سے وہ شادی نہیں کررہے ہیں۔نیوز اینکر سے بات کرتے ہوئے ‘ سوامی نے کہاکہ وہ کینسر اور ایڈس کے مریضوں کا نو راتری کے دوران کی جانے والی کنیا پوچا سے تیار کردہ دواء کے ذریعہ علاج کرتے ہیں۔
اور یہ بھی بتایا کہ بگ باس میکرس کو انہوں نے سلمان خان کے لاحق ایڈس کا علاج کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔قبل ازیں بگ باس دس کے گھر سے نکالے جانے کے بعد ایک انٹرویو کے دوران سوامی نے دعویٰ کیاتھا کہ سلمان خان نے انہیں سگریٹ نوشی کرنے والے کمرے میں بلایا جہاں پر کیمرہ نہیں تھا۔’’
وہ نشہ میں دھت تھا۔ اس نے کہاکہ ۔’ میرے پاس تمہارے ہندوسینا سے بڑی سینا ہے۔‘میں نے پوچھا کیسا؟اس نے کہاکہ حافظ سعید‘ داؤد ابراہیم ‘ مسعود اظہر‘ اور ابوسلیم یہ تمام میرے دوست ہیں اور ’ میں ائی ایس ائی ایجنٹ ہوں ‘ اس کے لئے کام کرتا ہوں۔‘‘سلمان خان نے کہاکہ’’ سوامی اب گھر سے باہر چلا گیا ہے ‘ وہ انڈیا کو گمراہ کررہا ہے۔ باولا ہوگیا ہے وہ ‘‘۔