واچ: ’’سانپ او رسپولا ایک ساتھ‘‘۔ وینا ملک نے مودی کے اسرائیل دورے کو بنایا تنقید کا نشانہ

نئی دہلی: بگ باس کی سابق شرکت دار وینا ملک جنھوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے ایک نیوزچیانل میں اینکر کے طور کام کرنا شروع کیا ہے نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کے اسرائیل دورے کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مسٹر مودی کے تاریخی دورے اسرائیل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ سانپ اور سپولا ایک ساتھ ‘‘۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے تازہ ویڈیو میں اداکارہ نے وزیراعظم نریند مودی کے اسرائیل دورے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ دورہ ہزار وں مسلمانوں کی زندگی سے کھلواڑ کے لئے کیاگیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=bas99KhilZM

وینا نے دونوں ممالک ہندوستان او راسرائیل کو ’شیطان ممالک‘ قراردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ممالک مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ راکھی ساونت کی طرح وینا ملک بھی تنازعات کی رانی کھلائی جاتی ہیں۔