حیدرآباد۔ہفتہ کے روز روہت ویمولہ پر پہلی ڈاکیومنٹری فلم یوٹیوب پر پیش کی گئی اور ایک ہی گھنٹے میں اس فلم کا 1,500لوگوں نے مشاہدہ کیا۔
اس فلم کے ڈائرکٹر حیدرآباد کے ساکن آر ٹی ائی جہدکار شریکانت چنتالا ہیں اور عوامی مفاد کے تحت چلائی جانے والی ایک این جی او کے بیانر پر فلم تیار کی گئی ہے۔
دلت ریسرچ اسکالر پر تیار 57منٹ کی یہ فلم سوشیل میڈیا پر دھوم مچارہی ہے ۔
روہت ویمولہ جس کی عمر 26سال تھی نے پچھلے سال 17جنوری کو یونیورسٹی آف حیدرآباد( یو او ایچ) میں خودکو پھانسی پر لٹکا کر خودکشی کرلی تھی۔
ویمولہ کی خودکشی ایک بڑا سیاسی موضوع بنا اور اس وقت کی ایچ آر ٹی منسٹر سمرتی ایرانی کے بشمول یونین لیبر منسٹر بنڈارو دتاتریہ کو خوب تنقیدوں کا نشانہ بنایاجنھوں نے روہت ویمولہ سے جڑے مسلئے پر یونیورسٹی کو مکتوب ارسال کیاتھا۔