حیدرآباد: اُردو او رہندی کے ممتاز شاعر عمران پرتاب گڑی نے بنگلور کے مشاعرے میں نے اذان ‘دلتاور کشمیر کے موضوع پر نظم سنائی۔سونو نگم کے اذان کے متعلق متنازع ٹوئٹ پر عمران نے ’’ کبھی نہ ہوگی بند اذان‘ کبھی نہ ہوگی بند اذان‘‘ نظم سنائی۔ اذان کے متعلق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر45سالہ گلوکارہ نے اپریل میں اپنے بیان کے ذریعہ سوال کھڑے کئے تھے۔چائے چائے کرتے تھے گائے گائے کرتے ہیں‘ جاگا ہے دلت جب سے ہائے ہائے کرتے ہیں۔۔۔۔
گائے او ردلت تنازع پر عمران نے کہاکہ وزیراعظم نریند ر مودی دلت سماج کے ساتھ ہمدردی کا ڈرامہ کرتے ہیں انہوں نے گجرات کے اونا ضلع میں دلت پر ہوئے حملے کے پیش نظر کہاتھا مسٹر نریندرمودی نے کہاکہ تھا مجھ کو مار و مگر میرے دلت بھائیوں پر حملہ مت کرو ‘ اگر تم کسی کو گولی مارنا چاہتے ہو مجھ کو مار مگر میرے دلت بھائیوں کو مت مارو۔
ہاں میں کشمیر ہوں۔۔۔مشہور شاعر نے کہاکہ انہیں کشمیر سے بے حد محبت ہے۔ انہیں کبھی کشمیر جانے کا موقع نہیں ملامگر وہ پچھلے سال کے کشمیر ٹاپر ائی اے ایس شاہ فیصل کی وجہہ سے کشمیر سے بے حد محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ نابزرگوں کے خوابوں کی تعبیرہوں‘ نا میں جنت سے اب کوئی تصوئیرہوں‘جس کو ملکر کے صدیوں سے لوٹا گیا میں وہ اجڑی ہوئی ایک جاگیر ہوں‘ ہاں میں کشمیر ہوں‘ ہاں میں کشمیرہوں‘ ہاں میں کشمیر ہوں۔
ویڈیوکامشاہدہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=XqbUtk_zoG8