واچ: ایک شیرخوار بچے کی ماں کا دودھ پینے کی تڑپ آپ کو رلادیگی

بھوپال: چہارشنبہ کی صبح ریلوے ٹریک کے قریب میں ایک جوان عورت کی نعش پڑی ہوئی تھی۔ جو تصوئیر پوسٹ کی گئی ہے اس میں ایک سال کا شیرخوار بچہ اپنی متوفی ماں کی چھاتی سے دودھ پینے کی کوشش کرتادیکھائے دے رہا ہے ‘ مذکورہ تصوئیر سوشیل میڈیا پر اضطرابی کیفیت پیدا کررہی ہے۔ ریاست کے صدر مقام بھوپال سے 250کیلو میٹر فاصلہ پر واقع داموہ کے قریب مذکورہ عورت کی نعش ٹرین ڈرائیور نے دیکھی۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق جب پولیس جوان موقع واردات پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک معصوم بچہ روتے ہوئے اپنی ماں کا دودھ پینے کی کوشش میں متوفی خاتون کو جگانے کی بھی کوشش کررہا ہے۔ وہاں پر موجود عینی شاہدین نے یہ دل دہلادینا والا ویڈیو بنایا جو بعد میں وائیرل ہوا ہے۔پولیس کا یہ ماننا ہے کہ مذکورہ عورت ٹرین سے ٹکرائی ہوگی۔ بچے اس لئے محفوظ ہوگیا کیونکہ متوفی خاتون اس کو پکڑی ہوئی تھی جب اس کے سر پر چوٹ لگی۔افسروں کے مطابق وہ اس وقت نیم بیہوشی کے عالم میں چلی گئی جب وہ اپنے معصوم بچے کو دودھ پلانے کی کوشش کررہی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=WOFRGtFw9fU

جب پولیس افسروں نے بچے کو ماں سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی تو وہ معصوم بچہ بے قابو ہوگیا۔ یہی نہیں جب انہیں اسپتال لے جایاگیا تب وہاں پر کوئی ایسا شخص آگے نہیں جو 10روپئے جمع کرانے کے بعد اس معصوم کا علاج کراسکے‘ بالآخر ایک ورڈ بوائی کے پیش قدمی کرتے ہوئے بچے کو اسپتال میں شریک کرایا۔بچے کو چلڈرن ہوم میں داخل کیاگیا ہے ۔ عہدیدار کسی گھر والے یارشتہ دار کی تلاش کررہے ہیں ۔