واچ: انڈیا ٹوڈے کے اینکر نے یوگی کی تنظیم کے سربراہ کو راست نشریات کے دوران نکال باہر کیا

نئی دہلی: ہندویوا واہانی کے سربراہ نریندر سنگھ تومر کو ایک مباحثہ میں حصہ لینے کے لئے انڈیا ٹوڈے پر مدعو کیاگیا تھا‘ دوران بحث وہ اس قدر غصہ میںآئے کہ خود پر کنٹرول کھودیا جس کی وجہہ سے مجبور ہوکر راہول کنول نے انہیں شوسے باہر کا راستہ دیکھا دیا۔

بحث کے دوران نریندر سنگھ ‘ میرٹھ واقعہ جس میں ان کے گروپ کے کچھ لوگوں نے جوڑے کے بیڈ روم میں داخل ہوئے تھے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی دلائل پیش کررہے تھے۔

شو کے میزبان نے چلا کر اپنے جملہ تکمیل کیااو رکہاکہ ’’ آپ لوگ کون ہیں ‘ جوکسی کے بھی بیڈروم میں تاک جھانک کرنے والے‘‘۔بحث گرما گرم ہوگئی اور دونوں جانب برہمی صاف طور پر دیکھائی دینے لگی۔

چیف منسٹر اترپردیش کی قائم کردہ ہندو یوا واہانی کے ممبران نے مبینہ طور پر ایک گھر جبراً داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی کرتے ہوئے ایک مسلم جوڑے کو گھر ’لوجہاد‘ کے شبہ میں چہارشنبہ کے روز گھسیٹ کر گھر کے باہر نکالا۔

یہ واقعہ میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں پیش آیا۔مذکورہ ہندو نوجوانوں نے گروپ نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی انہیں شبہ تھا مسلم شخص دوسری فرقے کی عورت کے ساتھ تعلقات میں ہے ۔

پولیس اسٹیشن گھسیٹ کر لے جانے قبل مذکورہ جوڑے پر سوالات کی بوچھا ر کردی گئی او ران پر الزام لگایا کہ و ہ’’ عوامی مقام پر فحاشی ‘‘ میں ملوث پائے گئے۔

سپریڈنٹ آف پولیس( سٹی) الوک پریہ درشی کادعوی ہے کہ مذکورہ شخص مسلمان ہے جس کی شناخت وسیم کے طور پر کی گئی ہے اور اس کی گرل فرینڈ بھی مسلمان ہے اور دونوں کو رہا بھی کردیاگیا ہے۔