واچ: اطراف واکناف میںآوارہ کتے‘ مذکورہ حیدرآبادی بچہ بہادری ایوارڈ کا مستحق

حیدرآباد۔ اس عمر میں بچے جب کسی کتے کو دیکھتے ہیں تو وہ یاتوچلاتے ہیں یا کتوں کی جانب سے پتھر پھینکتے ہیں مگر اس 5سال کے بچے کی حاضر دماغی نے اس کو انٹرنٹ کا ہیرو بنادیا۔یہ واقعہ جمعہ کی شام کو حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں پیش آیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=4up0v5GyDvU

یہ ویڈیو ساکشی کھنہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ساتھ ٹوئٹ کیاکہ’’ حیدرآباد وبانڈ۔۔۔جیمس بانڈ۔۔۔
اس ویڈیومیں جو فی الحال انٹرنٹ پر گھوم رہا ہے میں دیکھایا گیا ہے کہ دوبچے کو آوارہ کتوں نے گھیرلیا ہے اور وہ کتے اپنے جبڑے پھاڑ کر ان معصوم بچوں پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں

۔مگر جب تک کتے انہیں کوئی نقصان پہنچاتے‘ بہادر لڑکے نے فلموں میں جس طرح دیکھایا جاتا ہے اس طرح کتوں کودور بھگادیتا ہے۔خوبصورت بہادر بچے کا مذکورہ عمل سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیااو ران لائن تعریف بھی بٹور رہا ہے۔