واچ:نوٹ بندی پرورون گرور کی شاندار کامیڈی

نئی دہلی: شاعر‘ فلم رائٹراور کامیڈین ورون گرور نے وزیر اعظم نریندرمودی کے نوٹ بندی پر پیش کیا شاندار طنز ومزاح سے بھر پور پروگرام۔ 15منٹ کے اس ویڈیو میں’’ ایسے تیسی ڈیموکرسی‘‘بنانے والے ورون کی نوٹ بندی پر انتہائی دلگی سامنے ائی۔

اس ویڈیو میں ورون نے ارنب سے لیکر وزیراعظم مودی کو اپنی گفتگو میں شامل کیا اس کے علاوہ انہوں نے 8نومبر کو نوٹ بندی کا اعلان اور9نومبر کو ٹرامپ کی کامیابی پر بھی فقرے کسے اور سال 2016کے مذکور ہ دونوں تاریخوں کی خوب کھلی اڑائی۔

سال2015-16کا63واں نیشنل فلم فئیرایوارڈ برائے بہترشاعر بھی حاصل کرنے والے ورون نے واٹس ایپ نیوز سروس گروپس پر بھی تنقید کی ۔

انہوں نے کہاکہ انے والے دنوں میں عدالتوں میں واٹس ایپ کا استعمال گواہی سے قبل لے جانے والی قسم میں استعمال ہوگا ‘‘
ملاحظہ کیجئے طنز ومزاح سے بھر پور یہ ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=0ztIpH1ujFY