تل ابیب:وزیر اعظم مودی نے جذباتی انداز میں احمدیہ( قادیانی) کمیونٹی کے سربراہ سے اسرائیل میں کچھ کہا۔قادیانی لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی کا ہندوستان میں مدد کی پیش کش پر شکریہ ادا کیا۔
مودی۔ ’ہم احمد یہ کمیونٹی کے بہت قریب ہیں‘
اسرائیل وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اسرائیل کے مذہبی لیڈروں سے ہندوستانی قائد کو متعارف کروایا‘قادیانہ سربراہ نے کہاکہ ’’ ہم ہندوستان میں ہماری کمیونٹی کی مدد پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بیحد شکریہ‘‘۔
وزیراعظم مودی نے قادیانہ سربراہ کے جواب پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہم احمدیہ کمیونٹی سے بہت قریب ہیں‘‘۔
تاہم قادیانیوں کو مسلمان قرار نہیں دیاجاتا ہے۔دوسرے مذاہب کے لوگ بھی وزیراعظم نریند رمودی سے ملاقات کی ۔
منگل کے روز مودی تل ابیب میں بن گورین ائیر پورٹ پہنچے جہاں پر ان کے ہم منصب نے اس شاندار استقبال کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنھوں نے اسرائیل کا دورہ کیاہے۔