ہوسکتا ہے چیف منسٹر کی اہلیہ رامانگرا سے مقابلہ کریں گی۔
بنگلورو۔ چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے پیر کے روز کہاکہ وہ کانگریس ہی تھی جس نے کرناٹک میں کانگریس۔ جے ڈی ( ایس)اتحاد کی حکومت کے لئے زوردیاتھا۔
کماری سوامی نے کہاکہ الیکشن نتائج منظرعام پر آنے کے بعد کانگریس کے لوگ ہم سے رجوع ہوئے تو میرے والد ایچ ڈی دیوی گوڑا نے کانگریس لیڈرس سے کہاتھا کہ وہ چیف منسٹر کا عہدہ اپنے پاس رکھیں۔
تاہم وہ( کانگریس لیڈرس)نے زوردیاکہ کمار سوامی چیف منسٹر ہونگے اور حکومت چلائیں گے۔
کمارا سوامی نے کہاکہ ’’ میرے والد نے کانگریس لیڈرس سے کہاکہ تھا کہ دومرتبہ میرے دل کی سرجری ہوئی ہے اور صحت ٹھیک نہیں ہے۔یہاں تک کہ کانگریس کو چیف منسٹر کا عہدہ رکھنے کے لئے بھی کہاتھا۔ مگر انہوں نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے مجھے چیف منسٹر بنادیا‘‘۔
پیر کے روز دیوی گوڑا سے ملاقات کے بعد انہوں کہاکہ ’’ ویدھان سودھامیں درمیانی لوگوں کے سبب حکو مت چلانے کا میرے اندر کے خوف سے واقف کروانا چاہتا تھا۔
میں نے درمیانی لوگوں کے متعلق سنا ہے جو دس کروڑ روپئے لے کر عہدیداروں کا تبادلہ کراتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے حالات میں حکومت چلانے سے مجھے خوف ہوتا ہے۔
میں نے اپنے والد سے میرا یہ خوف ظاہر کیاتھا۔ پھر میرے والد نے یہ بات چیت کانگریس لیڈر س کے سامنے رکھی‘‘۔چیف منسٹر نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود سے ہٹ کر میرے کوئی منشاء نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ’’ میں پیسہ بنانا نہیں چاہتا اور نہ ہی میری کوئی منشاء ہے۔
میں نہیں جانتا کتنے وقت تک میں زندہ رہوں گا۔ اب میں نے اس پیشکش کو قبول کیا ہے۔ میں حکومت چلاؤں اور بہتر انتظامیہ دونگا‘‘۔انیوں نے کہاکہ وہ ایک ہی مرحلے میں حکومت کے اندر کی بدعنوانی کے خلاف لڑنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ’’ ایک ہی وقت میں بدعنوانی کو ختم کرنا مشکل ہے۔ میں اس کو اپنے مشق میں شامل کرلوں گا تو ‘ میرے عہدہ جائے گا‘‘ ۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ بنگلور میں چیف منسٹر کرناٹک کی اہلیہ جے ڈی(ایس) کی امیدوار کے طور پر رامانگرا کے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہونگی۔ یہ جے ڈی(ایس) کی میٹنگ میں طئے پایا ہے‘ جس میں پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑہ اور چیف منسٹر کی اہلیہ انتیا نے پیر کے روز شرکت کی تھی۔
خبر ہے انتیا نے کمارا سوامی او ردیوی گوڑہ سے کہاکہ ’’ انہیں یا ان کے بیٹے کوٹکٹ دیں‘‘۔
انیتا نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کریگی۔
قیاس لگایاجارہاتھا کہ سابق ایم ایل اے مدھو بنگاراپا کو رامانگرا سے امیدوار بنایاجائے گا۔ تاہم پارٹی کے اعلی قائدین نے شکست کے خوف سے دیوی گوڑہ کے کسی فیملی ممبرکو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیاہے۔