منچریال : ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔جس میں ایک لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کے والدین اسے ماردینا چاہتے ہیں ۔ دی ہنس انڈیا نیوز کے مطابق لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔ قتل کی واردات میں ملوث چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ اسے اس کے والدین نے انتہائی المناک طریقہ سے قتل کیا ہے۔
نیوز رپورٹ کے مطابق مقتول لڑکی کے والدین اس لڑکی سے سخت ناراض تھے ۔ کیونکہ اس نے دوسرے ذات کے لڑکے سے شادی کی تھی ۔ اس حرکت سے ناراض اس کے والدین نے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ اسے قتل کرنے کے بعد اس کے والدین نے اس کی نعش کو جلا دیا ۔ لڑکی پچھلے کچھ دنوں سے دوسرے ذات سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کے دامن محبت میں مبتلا تھی ۔ ان لوگوں نے اپنے والدین کو اس شادی کے لئے منانے کی بہت کوشش کی ۔لیکن والدین اس شادی کے سخت خلاف تھے۔
تو اس جوڑے نے آریہ سماج کے مطابق ۳؍ دسمبر کو شادی کرلی ۔ لڑکی کے اس حرکت پر ناراض والدین نے اسے موت کے منہ میں ڈھکیل دیا ۔