اولاد کے لئے سب سے بڑی طاقت اور ہمت والد ین ہوتے ہیں۔ جن کے والدین بقید حیات ہیں وہ غنیمت جان کر ان کی خدمت کریں اور دنیا کے ساتھ اخرت میں عزت وستائش کا موجب بنیں۔
اس ویڈیو میں اس بات کا پیغام آپ تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے کہ جب کسی بیٹے یا بیٹی کے کاندھے پر اس کے والد کا ہاتھ ہوتا ہے تو وہ خود کو دنیا کا طاقتور ترین انسان سمجھتا ہے کیونکہ والد ہی اس بیٹے یا بیٹی کی ہمت او رحوصلہ ہوتے ہیں۔
اسلام بھی اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ اگر آپ کے والدین عمررسید ہیں اور بقید حیات ہیں تو ان کی خدمت کرکے دنیا اور اخرت میں عزت اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرلیں۔