وارانسی : اترپردیش کے وارانسی میں چیت گنج علاقے کے پتراکنڈ محلے میں کل ایک مکان میں مشتبہ حالت میں تیز دھماکے سے زخمی 5لوگوں کی آج موت ہوگئی جبکہ سات افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت زیبا‘ آمنہ صبا‘ سرفراز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ان لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے کے بعد خستہ مکان گرگیا جس میں دب کراموات ہوئیں۔واقعہ کے وقت مکان میں24سے زائد افراد موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار شبنم‘ منکسار اور جانیا کو ڈویثرل اسپتال میں بھرتی کروایاگیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے اورحالت میں بہتری ہے۔ذرائع نے بتایا کہواقعہ کل رات تقریباً اٹھ بجے ہواتھا۔ تب انتظامیہ نے سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیاتھا۔
ملبہ ہٹانے کے دوران 11بجے کے بعد ایک نعش ملی جس کے بعد انتظامیہ سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا شروع کیااور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر طلب کیاگیا۔انہو ں نے بتایا کہ مکان میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے پٹاخے میںآگ لگنے کے بعد باورچی خانے میں رکھے گیس سلینڈر میںآگ لگ گئی‘ جس سے زور دار دھماکہ ہوا ۔
بہت سے لوگوں کاکہنا ہے کہ مکان میں غیرقانونی طریقہ سے پٹاخے او رچھوٹے بم تیار کئے جاتے تھے اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔چیت گنج کے علاقائی ( سی او) انوراگ آریہ نے بتایا کہ جس مکان میںیہ حادثہ ہوا ‘ وہ خستہ حالت میں تھاجس کا ایک بڑا حصہ دھماکے کے بعد گرگیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس او فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں او رزخمیوں کو نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کاکام شروع کیاگیا۔
مسٹر آریہ نے بتایا کہ حادثے کے وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ حادثہ گیس سیلنڈر پھٹنے‘ پٹاخے یا پھر بم کی وجہہ سے ہوا ہے۔