سری نگر: کرکٹ لیجنڈ سچن تنڈولکر نے ممبر آف پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیو لپمنٹ
فنڈ سے کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک اسکول کی تعمیر کے لئے ۴۰ لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔امپیریل ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ ڈرگملہ کی بنیاد ۲۰۰۷ میں رکھی گئی تھی۔
اس پورے علاقہ میں یہی ایک اسکول ہے۔فی الحال اس اسکو ل میں پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک تقریبا ایک ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
اس انسٹیٹیوٹ کے انتظا میہ نے سچن سے ایک اسکول کی تعمیر کی اپیل کی ۔اوراس اسکول میں ۱۰ کلاس رومس ،۴ لیبارٹیز ،۱ ایڈمنسٹر بلاک،۶ بیت الخلائیں،اور ایک اسمبلی ہال کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ سچن راجیہ سبھا کے ایم پی بھی ہیں۔
انہوں نے ممبئی میں ایک اسکول کے لئے فنڈس جاری کئے تھے۔ سچن اپنے ایم پی فنڈ سے ملک کے مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں پرجملہ 7.4کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں۔