وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حق رائے میں حصہ لیا ۔ 

کڑپہ: وائی ایس آر کانگریس پارٹی سربراہ او رپولی ویندلو حلقہ اسمبلی کے امیدوار وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا ۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری طرح پر امیدہوں ۔

عوام اب ملک کو بدلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ووٹ کا استعمال بغیر کسی ڈر و خوف سے کریں ۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی سابق غیرمنقسم ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے فرزند ہیں اور اب آندھراپردیش میں اپوزیشن پارٹی ہے ۔