وشاکھا پٹنم : آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کے پارٹی کے انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کو ووٹ دینا خود اپنے ہاتھو ں سے اپنے ہی ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنے کے مانند ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نائیڈ و آج ضلع نارسی پٹنم میں انتخابی مہم چلارہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی لیکن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ووٹ دینا خود اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنے کے مانند ہیں ۔ یہ لوک سبھا انتخابات کے آندھراپردیش کی تقدیر بدلنے والے ہیں ۔ ریاست کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لئے عوام کو چاہئے کہ وہ ٹی ڈی پی کو ووٹ دیں کر کامیاب کروائیں ۔
انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جگن اپنے والد کے زمانے میں اپنے والد کے عہدہ کا غلط استعمال کر کے لاکھوں کروڑوں روپیوں کو جائیداد بنالی ہے۔