وائٹ ہاوز میں کار بم دھماکے کی دھمکی کے بعد چوکسی

نیویارک:ایک کارڈرائیور کی جانب سے وائٹ ہاوز میں بم کے ساتھ گاڑی لے جانے کے دعوے کے بعد سیکوریٹی عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔

کسی بھی گاڑی میں اس کا کوئی آلے کی اب تک توثیق نہیں ہوئی ہے ‘ مگر وائٹ ہاوز کی چوکسی میں اچانک اضافہ کردیاگیا جس کی خبر سی این این نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

اس واقعہ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیاگیا ہے جس کی گاڑی کی بھی تلاشی لی گئی۔

تلاشی مہم کے دوران وائٹ ہاوز کے اطراف واکناف کی تمام سڑکوں کو بند بھی کردیاگیاہے۔