ممبئی:چندگڑمیں فلم اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار حادثے کاشکار ہوگئی ‘ مگر راہ چلتے لوگوں نے ان کی مدد کرنے کے بجائے اٹوگراف او رسیلفی کے اسرار کیا۔وہ ممبئی واپس آنے کے لئے چندی گڑ ائیر پورٹ کے راستے پر تھیں۔
شکر ہے کہ نیہا دھوپیا اور ان کی ٹیم کا کوئی بھی ممبر اس حادثے میں زخمی نہیں ہوا۔ تاہم ادارہ نے حادثے کے بعد کاندھے میں تکلیف کی شکایت کی۔
تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اداکارہ کی مدد کرنے کے بجائے راہ چلتے لوگوں نے اداکارہ کو اٹوگراف اور سیلفی کے لئے اسرار کیا۔
You must be logged in to post a comment.