کھٹمنڈو ۔ /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ رن وے پر دوڑنے کے دوران پرواز سے پہلے دو کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹرس سے ٹکرایا گیا جس کی وجہ سے معاون پائیلٹ اور دو ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ چوٹی کانفرنس کی ملکیت دو ہیلی کاپٹرس طیاروں کے رن وے پر کھڑے ہوئے تھے جن سے پرواز کے دوران ایک طیارہ کا تصادم ہوگیا ۔اے ایس آئی رام بہار یا کھڑکا جو ہیلی پیاڈ پر تعینات تھا اس تصادم میں برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ طیارہ کا دو کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹر سے بین الاقوامی ایرپورٹ تری بھون پر تصادم ہوا ۔ ایرپورٹ کے ترجمان پرتاپ بھوتیواری نے ایک سوال کے جواب میں اخباری نمائندے کو اس کی اطلاع دی ۔ اے ایس آئی ردرا بہادر شرمیتا اس تصادم کے دوران زخمی ہوگیا ۔ اور اسے علاج کیلئے بذریعہ طیارہ کٹھمنڈو منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا ۔ کیپٹن بی آر روکیا جو طیارہ اڑارہا تھا اور جس کے سینے پر زخم آیا تھا برانڈ ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت اب خطرے کے باہر بتائی جاتی ہے ۔ طیارہ مانانگا ایر اور شری ایر کی ملکیت تھے ۔ اس تصادم سے متاثر ہوئے ۔ ٹوکلا ایرپورٹ جسے ٹن سنگھ ہیلاری ایرپورٹ بھی کہا جاتا ہے اور اکثر مشکل اور خطرناک ایرپورٹس میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے 527 میٹر رن وے طیاروں کی پرواز کیلئے ناکافی ہیں اور اس کے علاوہ طیارہ کے اطراف ایک چیالنج بھرا پہاڑی سلسلہ بھی ہے ۔