کٹھمنڈو ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج آج بائیں بازو اتحاد کے قائد اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال ۔ یو ایم سی کیپی شرما اولی سے ملاقات کی جو امکان ہیکہ نیپال کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔ سشماسوراج دو روزہ سرکاری دورہ نیپال پر آج یہاں پہنچیں۔ وہ وزیراعظم مودی کا خصوصی سیاسی پیغام کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ اشتراک و تعاون کے ذریعہ کام کرنے تیار ہیں، پہنچائیں گی۔ اولی ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ ترتیب دے رہے ہیں۔ وہ نیپال میں انتخابات کے بعد اس کا دورہ کرنے والی اولین سینئر ہندوستانی وزیر ہیں۔