نیٹ امتحان میں 13 لاکھ امیدواروں کی شرکتغپ

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 13 لاکھ سے زائد امیدوار قومی طبی داخلہ امتحان

(NEET)

میں آج شریک ہوئے ۔ 2225 مراکز ملک گیر سطح پر قائم کئے گئے تھے ۔ امیدواروں پر سختی سے لباس کا قانون لاگو کیا گیا تھا تاکہ امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا انسداد کیا جاسکے ۔ طبی اور دانتوں کے علاج کے کالجس میں سی بی ایس ای کی جانب سے 136 شہروں میں یہ امتحان منعقد کیا جاتا ہے ۔