نیویارک ٹائمز نے یوگی کو ’’ شدت پسند ہندو مندر کا سربراہ‘‘ قراردیا۔

مضمون میں لکھاگیا کہ’’اپنے شدت پسند بڑی روایت کے سبب مندر کے لیڈر کے طور پر ‘ انہوں نے مسلمانوں کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کی ایک فوج تیار کی ہے ‘ جس کو وہ کہتے ہیں کہ’’ جانوروں کاکا قتل روکنا ضروری ہے‘‘

نئی دہلی:انٹرنیشنل میڈیا پبلکشن دی نیویارک ٹائمز نے جمعرات کے روز کو سخت مزاحمت کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو ہندو مندر’’ شدت پسند‘‘ کے سربراہ قراردیاہے۔ساوتھ ایشیاء کے بیور و چیف نیویارک ٹائمز ایلن بیری ادتیہ ناتھ پر ایک مضمون لکھاجس کا عنوان ’’ ہندو شدت پسند کا کو سربراہ‘ ہندوستان کی سیاسی سیڑھی پر چڑ گیا‘‘۔ مضمون کی پہلی سطرمیں لکھا ہے کہ’’ ایک ہندو جنگجو سادھوکا انتخاب ہندوستان کی سب سے ممتاز ریاست کی باگ ڈور کو سنبھالنے کے لئے منتخب کیاگیا ہے‘‘۔

مضمون میں لکھاگیا کہ’’اپنے شدت پسند بڑی روایت کے سبب مندر کے لیڈر کے طور پر ‘ انہوں نے مسلمانوں کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کی ایک فوج تیار کی ہے ‘ جس کو وہ کہتے ہیں کہ’’ جانوروں کاکا قتل روکنا ضروری ہے‘‘۔ارٹیکل میں کہاگیا ہے کہ ’’ گورکھ ناتھ مندر شدت پسندوں کی روایت ہے‘‘۔ ڈگ وجئے ناتھ 1969تک مندر کے صدر تھے جنھیں ہندوشدت پسندوں کو مہاتما گاندھی کے قتل کے لئے اکسایا تھا انہیں گولی مارنے سے قبل‘‘۔ ٹوئٹر کے کئی صارفین نے اس ارٹیکل پر برہمی کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/max_indra_007/status/885372371955220480