واشنگٹن: نیویارک شہر کے مئیر بل دی بلاسیوکہ اگر منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ وہ اپنے منصوبہ کے مطابق مسلم رجسٹری قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ کیاجائے گا۔
پیرروز سینکڑوں حامیوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے ڈی بلاسیو نے ٹرمپ کی متنازع پالیسیو ں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ’’ ہم ایسے روکنے کے لئے قانونی چارہ جوئی کریں گے‘‘۔ اگر تمام مسلمانو ں کو رجسٹرار کرناضروری ہوگا تو ’’ ہمارے اختیار کے تمام ہتھیار ہم استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کے کھڑے ہونگے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ نفرت پر ہمیں یقین نہیں ہے اور ہم اس کے لئے جدوجہد کریں گے ۔ہم اپنے اقدار کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ ہمارے پولیس افیسر تارکین وطن کے خاندانوں کو آنسو دیں گے تو ہم انہیں ایسا کرنے سے روکیں گے‘‘۔
انہوں نے عوام کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہمیں ہر وقت اپنے اقدار پر فخر کرنا چاہئے‘‘