بالاسور۔3جون ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے آج یہاں اڈیشہ کے ساحل کے تجرباتی رینج سے دیسی ساختہ نیوکلیئر صلاحیت کی حامل طویل فاصلاتی بیلسٹک میزائل اگنی۔5 کا کامیاب تجربہ کیا ۔ یہ میزائل 5000 کلومیٹر فاصلہ تک اپنے نشانہ پروار کرسکتی ہے ۔ میزائل تجربہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دفاع پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ تجربہ کے دوران تمام راڈرس ‘ برقی عدسوں کی نشاندہی کے اسٹیشنوں ‘ دور مواصلاتی اسٹیشنوں نے میزائل کی بالکل صحیح نشاندہی کی اور تجربہ کے تمام مقاصد کی تکمیل ہوئی ہے ‘‘ ۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں ‘ اسٹاف ‘ مسلح افواج اور متعلقہ صنعتی اداروں کو مشن A5 کی کامیابی پر مبارکباد دی ہیں ۔ زمین کی سطح سے سطح پر وار کرنے والے اس میزائل کو صبح 9:45 بجے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئیلینڈ پر مربوط تجرباتی رینج کے چوتھے لاؤنچ پیاڈ سے ایک موبائیل لاؤنچر کے ذریعہ ذاغہ گیا ۔