حیدرآباد : نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دومساجد میں نماز جمعہ سے عین قبل مسلح افواج میں ۴۹؍ لوگ جاں بحق ہوگئے او ر۳۹؍ لوگ زخمی ہوگئے ۔ اس حملہ کا کلیدی مجرم آسٹریلوی شہری برنٹن ٹیرنٹ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا ۔ پاکستان کے شمالی علاقہ کے ضلع نگر میں اوشو تھینگ نام کی ایک ہوٹل کے مالک اسرار احمد کے فیس بک پر موجود تصاویر میں برنٹن دیکھا جاسکتا ہے ۔
اسرار احمد نے صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے رجسٹر کے مطابق برنٹن نے یہاں ایک دن قیام کیا تھا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ہمارے سینکڑوں سیاح آتے ہیں مگر کچھ لوگ اپنی عادتوں کی وجہ سے ہمیں یاد رہ جاتے ہیں ۔برنٹن بھی ان ہی میں سے ایک تھا ۔ اسرار احمد نے بتایا کہ ان کی فیس بک پوسٹ بھی برنٹن نے ہی لکھی تھی کیونکہ مجھے انگریزی نہیں آتی ۔ برنٹن نے یہاں کی وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بد قسمتی سے پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے تکلیف دہ طریقہ کار اور اس میں درپیش مشکلات کی وجہ سے بہت سے سیاح دوسرے ملکوں کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اسرار احمد نے بتایا کہ برنٹن بظاہر بہت اچھا انسان تھا ۔ اسرار احمد نیوزی لینڈ واقعہ میں برنٹن ملوث ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ۔
برنٹن نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان ایک اچھا ملک ہے یہاں کی مہمان نوازی لاجواب ہے ۔ نیوزی لینڈ دہشت گرد حملو ں چو طرفہ سے مذمت کی جارہی ہے ۔ نیوز ی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اسے دہشت گردی کاواقعہ قرار دیا ہے ۔
You must be logged in to post a comment.