نیوزی لینڈ کی بہادر مسلم افیسر کا دل کو چھولینے والے پیغام۔ ویڈیو

جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں واقعہ دو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے والے مصلیوں پر اندھادھند فائیرنگ کردی ۔

اس دہشت گردانہ حملے میں پچاس سے زائد شہید ہوگئے جبکہ چالیس سے زائد شدید طور پرزخمی ہیں اور مختلف دواخانوں میں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

ساری دنیا میں اس بدبختانہ واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے اور اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات ‘ اور سرحد ساری دنیا متحد ہوکر دہشت گردی کی مذمت کررہی ہے ۔

درایں اثنا ء سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیوتیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے جس میں نیوزی لینڈ پولیس کی ایک اعلی مسلم افیسر بارگاہ رسالت مآب میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد واقعہ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے حکومت نیوزی لینڈ کے اظہار یگانگت اور نیوزی لینڈ کی عوام کی مذمت پیش کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ اب تک نیوزی لینڈ میں فرقہ وارانہ نوعیت کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیاتھا ۔ نسلی پرستی کے اس بدبختانہ واقعہ کے بعد مذہب اسلام کوبدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوتی دیکھائی دے رہی ہیں۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=cRAx3ngwAps&feature=youtu.be&fbclid=IwAR0FDGZn48-gpnHh445KEWzXXH5zW7opUWAv7J3JPmkcAt77TdWDER72jTc