نیوزی لینڈ وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کی مقبولیت میں اضافہ 

ولنگٹن : نیوزی لینڈ شہر کرائسٹ چرچ میں ہوئے دو مساجد ہوئے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن کو ان کی کارکردگی اور راواداری پر ساری دنیا میں ان کی کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ رائے عامہ کے ایک تازہ ترین جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آرڈرن کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہوئے دحملوں میں ۵۰؍ لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین سروے کے مطابق ۵۱؍ فیصد شہریو ں نے اپنی پسندیدہ وزیر اعظم انہیں قرار دیا ہے۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ ایک مقامی ٹی وی چینل نیوز۱ کولماری برونٹن کی جانب سے لیاگیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم جسینڈاآرڈرن کو۵۱؍ فیصد عوام نے اپنی مقبول وزیراعظم قرار دیا ہے ۔ سروے کے مطابق آرڈرن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کی مقبولیت میں ۴۸؍ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔